جامعۃ المدینہ گلوبل ویب سائٹ میں خوش آمدید ملحق شدہ کنزالمدارس بورڈ انٹرنیشنل

دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے زیرِ اہتمام نصاب مجلس کی ایک اہم میٹنگ

دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے زیرِ اہتمام نصاب مجلس کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جو مفتیِ اہل اسنت، رئیس دارالافتاء اہلِ سنت حضرت مولانا قاسم عطاری مدنی دامت برکاتہم العالیہ کی زیرِ صدارت منعقد کی گئی۔
اس اہم اجلاس میں کنزالمدارس سے وابستہ سینئر اور تجربہ کار اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران موجودہ نصاب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس کے مثبت پہلوؤں پر گفتگو ہوئی اور اُن امور کی نشاندہی کی گئی جن میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
اسی کے ساتھ آئندہ نصاب کو مزید مؤثر، جامع اور دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مختلف اصول و ضوابط طے کیے گئے۔ خصوصاً اس بات پر زور دیا گیا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جدید اسکلز (Modern Skills) سے بھی آراستہ کیا جائے، تاکہ وہ عملی زندگی میں بھی بہتر کردار ادا کر سکیں۔
کریکلم بورڈ کے افراد نے نصاب کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے قیمتی آراء پیش کیں، جنہیں نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنا گیا۔ یہ میٹنگ اس عزم کا اظہار تھی کہ کنزالمدارس کا نصاب نہ صرف دینی اعتبار سے مضبوط ہو بلکہ تعلیمی و فکری لحاظ سے بھی عصرِ حاضر کی ضروریات کو پورا کرے۔