فیضان مدینہ کراچی میں مرکز الاقتصاد الاسلامی کے زیرِ اہتمام اور جامعۃ المدینہ کے تعاون سے دو روزہ اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی اور اندرون سندھ سے کم و بیش 750 طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
ورکشاپ کے دوسرے دن مولانا وسیم مدنی (شریعہ کمپلائنس آفیسر، اسلامک بینک) نے شریعہ کمپلائنس کے حوالے سے طلبائے کرام کو آگاہ کیا بعد ازاں مولانا حسان مدنی نے کمپنی اور کاروبار سے متعلق لیکچر دیا۔
اس کے بعد قبلہ مفتی علی اصغر صاحب نے عقد شرکت اور شئیرز مارکیٹ سے متعلق تفصیلی گفتگو فرمائی اور طلباء کرام کے سوالات کے جواباے بھی دیے۔
بعد نماز ظہر سید ساجد شاہ صاحب نے طلبائے کرام کی تربیت فرمائی اور تقریبا 3 بجے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی اسلامک فنانس پالیسی ڈیویژن کے ایڈشنل ڈائیرکیٹر جناب محترم ظفر قیوم صاحب نے اسلامی بینکنگ اور سودی بینکنگ پر تفصیلی گفتگو فرمائی ۔ اور ظلبائے کرام کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ اس موقع رکن شوری حاجی عبد الحبیب صاحب نے بھی خصوصی شرکت فرمائی-