جامعۃ المدینہ گلوبل ویب سائٹ میں خوش آمدید ملحق شدہ کنزالمدارس بورڈ انٹرنیشنل

کنزالمدارس بورڈ کے شعبہ جاب پلیسمنٹ کے تحت کیرئیرکونسلنگ سیشنز ...

کنزالمدارس بورڈ کے شعبہ جاب پلیسمنٹ کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں لاہور،فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف جامعات المدینہ میں کیرئیرکونسلنگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ ان سیشنز میں جامعات المدینہ کے پانچویں تا ساتویں سال کے طلبہ کرام نے شرکت فرمائی۔ شعبہ جاب پلیسمنٹ کے منتخب کیرئیرکونسلرز نے طلبہ کرام کوجدید علوم سے آراستہ ہونے اور اپنی تعلیمی قابلیت و صلاحیت کو بڑھانے کے متعلق راہنمائی کی نیز سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں جابز کے مواقع کے متعلق آگاہی دی۔ سیشنز میں طلبہ کرام نے مزید تعلیم حاصل کرنے ،جابز کے مواقع اور اسکلز ڈویلپمنٹ کے متعلق مختلف امور پر کیرئیرکونسلرز سے سوالات کئے جن کے کیرئیر کونسلر کی طرف سے تسلی بخش جوابات فراہم کئے گئے۔