جامعۃ المدینہ گلوبل ویب سائٹ میں خوش آمدید ملحق شدہ کنزالمدارس بورڈ انٹرنیشنل

رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری سلمہ الباری کا کنزالمدارس وزٹ

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری سلمہ الباری نے دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس بورڈ کا تفصیلی وزٹ فرمایا۔ اس موقع پردعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا جنید عطاری مدنی سلمہ الغنی کی سربراہی میں بورڈ کے تمام ایچ او ڈی کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ مولانا عبدالحبیب عطاری سلمہ الباری نے کنزالمدارس میں جاری تعلیمی نظام، انتظامی نظم و ضبط اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے اطمینان اور خوشی کا اظہار فرمایا۔ خصوصاً جدید تقاضوں کے مطابق قائم تمام تر ڈیپارٹمنٹس کے کام کو ملاحظہ فرمایا اور ان شعبہ جات کی محنت، ترتیب اور مؤثر کارکردگی کی تحسین فرمائی۔ مزید برآں، آپ نے ان ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے قیمتی رہنمائی، مفید مشورے اور اصلاحی تجاویز بھی ارشاد فرمائیں، جن کا مقصد دینی تعلیم کو جدید ذرائع کے ساتھ مزید منظم، معیاری اور مؤثر بنانا ہے۔ یہ رہنمائی بلاشبہ کنزالمدارس کی ترقی اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے میں معاون ثابت ہوگی