جامعۃ المدینہ گلوبل ویب سائٹ میں خوش آمدید ملحق شدہ کنزالمدارس بورڈ انٹرنیشنل

ٹیچرز ٹریننگ سیشن جامعۃ المدینہ(بوائز)پاکستان

 

الحمد للہ ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی کے شعبے جامعات المدینہ (بوائز)کے تحت ملک بھر میں سالانہ اساتذہ کرام کے تربیتی اجتماعات کا آغاز ہوا۔ جامعۃ المدینہ میں پڑھانے والے ٹیچر ز کا پاکستان بھرمیں ڈویژن ڈویژن وائز  (بہاولپور ، سکھر،حیدر آباد،میرپور ، جیکب آباد،فیصل آباد، گجرات،پنڈی،ساہیوال، لاہور)میں ٹیچرز ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی  نے شرکاء کی تربیت کی رکن شوریٰ نے تدرس ،استاد کی اہمیت اور دینی مقصد پر گفتگوکرتے ہوئے شرکاء کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں درس و تدریس کے علاوہ دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی فن تدریس اور تدریس کی اہمیت و مقاصد تعلیمی معیار کو  مزید بہترسے بہتر  بنانے نیزطلباء کرام کی تربیت کیسے کی جائےطلباء کرام کے عقیدے میں ،علم میں عمل میں ہر  قسم کی کمی کو دور کرنے کے حوالے سے کلام کیا گیا -

اس ٹیچرز ٹریننگ سیشن میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے ملکی سطح کے مختلف ذمہ داران نے بھی شرکاء کی تربیت کی –

ان سیشن میں معاون نگران مجلس مولانا مزمل عطاری مدنی ،نگران مجلس تعلیمی امور مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی ،رکن مجلس جامعات المدینہ نائٹ کلاسزمولانا سید عثمان عطاری مدنی،رکن مجلس 12 دینی کام مولانا نواز عطاری مدنی بھی شرکاء کی تربیت کی -

ان تربیتی سیشنز میں صومالیہ سے تشریف لائے ہوئے علماء کرام نے بھی شرکاء اجتماع کی تربیت فرمائی رکن شوری حاجی اسد عطاری مدنی نے سیشن کے اختتام پردعا کی اوراساتذہ و ناظمین سے ملاقات بھی کی-

صومالیہ سے تشریف لائے ہوئے علماء شیخ محمود عبد الباری، شیخ آدم، شیخ استاد نور کاجامعۃ المدینہ فیضان مدینہ  جوہر ٹاؤن، لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری و رکن شوریٰ حاجی محمداسد عطاری مدنی کے ساتھ  مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا-