یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جو زمانے کے بدلتے رُجحانات اور ترجیحی تقاضوں کو نہیں سمجھتا وہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتا ہے۔
دعوتِ اسلامی نے اصلاحِ اُمّت کے میدان میں جہاں موجودہ دور کے تقاضوں کو پیشِ نظررکھتے ہوئے مضبوط حکمتِ عملی اختیار کی وہیں دعوتِ اسلامی کے اہم ترین شعبہ جامعۃُ المدینہ نے بھی اپنے نصاب، تعلیمی نظام اور اداراتی معاملات میں ایسی جدید اصلاحات کو نافذ کیا جن کی وجہ سے جامعۃُ المدینہ علومِ درسیہ سکھانے والے اداروں میں نمایاں خصوصیت کا حامل ہے۔
جامعۃُ المدینہ اپنی دیگر خصوصیات کے ساتھ جدید انداز پر اپنے نظامِ تعلیم کو لے کر چلنے والا ایک ایسا منفرد عالَمی ادارہ ہے جو تادَمِ تحریر جدید انداز میں علمِ دین کا نور اور علومِ درسیہ کی روشنی بشمول پاکستان دنیا کے کئی ممالک میں پھیلا رہا ہے۔
تعلیمی اداروں میں جدید آلاتِ تعلیم کا استعمال اور نئے تدریسی طریقوں کا تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان اس بات کا تقاضا کرتا تھا کہ مدارس کے نظامِ تعلیم میں بھی ایسی اصلاحات نافذ کی جائیں جن کے ذریعے علمِ دین و عُلومِ درسیہ کو عالمگیر پیمانے پر مزید آسان اور مؤثّر طریقے سے اُمّت تک پہنچایا جا سکے تاہم اس ضمن میں اسمارٹ ورکنگ کے اُصول کو اپناتے ہوئے جامعۃُ المدینہ نے اب تک جن جدید ٹولز اور E-Learning Projects پر کام کیا ہے وہ درج ذیل ہیں۔
ورچوئل کلاسز
عالمی سطح پر ہونے والے لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے ہونے والے تعلیمی حرج کو درو کرنے کے لئے مجلس جامعۃُ المدینہ پاکستان اور مجلس جامعۃُ المدینہ بیرونِ ممالک نے ان ممالک میں کہ جہاں جامعاتُ المدینہ قائم ہیں اور تعلیمی سال جاری ہے Virtual class room کا اہتمام کیا تاکہ طلبہ اپنے گھروں میں موجود رہ کر آن لائن لیکچر ز لیتے رہیں۔
آن لائن کلاس سسٹم کی تفصیل
لاک ڈاؤن میں آن لائن کلاسز کو مضبوط بنانے کے لئے آن لائن کلاسز کے نظام کو پروفیشنل انداز پر نافذ کیا گیا جس میں درج ذیل خصوصیات ہیں:
٭لیکچرز ریکارڈنگ ٭Interactive Environment ٭طلبہ کی آن لائن حاضری شیٹ ٭Paid Software جس میں تقریباً5لاکھ طلبہ کی Capacity ہے ٭تقریباً تمام لیکچرز کے شیڈول کی کیلنڈر میں باعتبارِ ملک سیٹنگ جو ایڈمن اور طلبہ کی پہنچ میں ہو۔
ریکارڈڈ لیکچرز
مجلس جامعاتُ المدینہ نے طلبہ کی تعلیم کو مضبوط کرنے کے لئے ”ریکارڈڈ لیکچرز“ کا اہتمام کیا ہے اور اس کام کے لئے ماہر اساتذۂ کرام کا مشاورت سے انتخاب کیا جائے گا جن کے ذریعے مخصوص درسی کُتب کے لیکچرز ریکارڈ کئے جائیں گے اور یہ ریکارڈنگ پروفیشنل انداز میں ہوگی۔ اِنْ شآءَ اللہ
پاور پوائنٹ سلائڈز
مجلس جامعاتُ المدینہ جدید طرزِ تدریس کا نظام جامعۃُ المدینہ میں رائج کرنے کیلئے Power Point Learning پر بھی ورکنگ کر رہی ہے جس کی بابت جامعہ کا ہدف بالخصوص درسیات ہیں۔ تا حال عربی گرائمر (صَرف و نَحو) کے تمام لیکچرز اُردو اور عربی زبان میںPower Point Slides کی صورت میں تیار کئے جاچکے ہیں اور عربی فصاحت و بلاغت کی ایک کتاب مکمل اسی انداز پر تیار ہو چکی ہے۔ جدید طرز پر ملٹی میڈیا کلاس روم اور Visual learning (عصری تعلیم) کا اہتمام بھی ہے جوکہ طلبہ کے لئے دلچسپی کے ساتھ ساتھ فن میں مضبوطی کا بھی ذریعہ ہے۔
آن لائن ٹریننگ
طلبہ کی علمی، اخلاقی اور معاشرتی تربیت کے لئے باقاعدہ بیانات اور شارٹ کورسز کا سلسلہ کیا جاتا ہے جس میں طلبہ کو سافٹ اسکلز اور اسلامی آداب سکھائے جاتے ہیں جبکہ اساتذہ کی تربیت کے لئے عُلوم و فُنون میں مضبوطی، اندازِ تدریس میں مزید بہتری اور جدّت لانے کے حوالے سے بھی آن لائن تربیت کا سلسلہ رہتا ہے۔
لرننگ مینجمنٹ سسٹم
لرننگ مینجمنٹ سسٹم (L.M.S) انتظامی کورس، دستاویزات، باخبر رہنے، رپورٹنگ، آٹومیشن، تعلیمی نصاب اور تربیتی پروگراموں کو سیکھنے نیز ترقّیاتی پروگراموں کی فراہمی کے لئے ایک سافٹ ویئر ایپلی کیشن ہے جس کے ذریعے سے جامعۃُ المدینہ U.K کے زیرِ اہتمام انٹر نیشنل ورچوئل جامعۃُ المدینہ پلان کیا گیا ہے اس جامعۃُ المدینہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعے ایک ہی وقت میں کئی ممالک میں عاشقانِ رسول ورچوئل کلاس روم کی صورت میں علمِ دین و عُلومِ درسیہ کی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
:اس کی خصوصیات درج ذیل ہیں
٭آن لائن کلاسز کے نظام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے ٭متعدّد ممالک میں آن لائن تخصّصات کا اجرا کیا جا سکتا ہے ٭متعدّد کورسز لانچ کئے جا سکیں گے ٭درسِ نظامی کے تمام درجات کا تدریسی مواد فراہم کیا جا سکتا ہے ٭ریکارڈڈ لیکچرز ٭تمام عربی متن و شروحات پی ڈی ایف فارمیٹ میں ٭ہینڈ آؤٹس (نوٹس( ٭مفید نقشہ جات اور سلائیڈز کی فراہمی ٭آن لائن امتحانات کا نظام وغیرہ ٭درجہ وائز طلبہ کو اس کورس میں لاگ ان دیا جائے گا۔
اسٹوڈنٹ مینجمنٹ سسٹم
یہ ایک ایسا مینجمنٹ سافٹ ویئر ہے جس کے ذریعے سے آن لائن طلبہ کی یومیہ حاضری، رجسٹریشن، آن لائن پیپرز، پرسنل پروفائل اور دیگر رپورٹس اپڈیٹ کی جاتی ہیں۔
پے رول سسٹم
ایچ-آر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جامعۃُ المدینہ کے لئے یومیہ حاضری کی ایک ایسی ایپلیکیشن کا اجرا کیا گیا ہے جس کے ذریعے سے اجارے کے تمام تر معاملات آن لائن سرانجام دئیے جاسکتے ہیں جیسے تجدیدِ اجارہ، تبادلوں کا نظام اور ماہانہ کارکردگی و سیلری وغیرہ۔
مستقبل کے مزید اَہداف
المدینۃُ العلمیہ کے شعبہ درسی کُتب میں قدیم طرز پر لکھی ہوئی درسی کُتب کی جدید طباعت پر کام کیا جارہا ہے جس کے ضمن میں کتاب کے اصل مواد کو باقی رکھتے ہوئے اسباق کی درجہ بندی، اسباق کے اغراض و مقاصد اور تمارین کا اِضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرز پر مزید نصابی کُتب پر کام کا سلسلہ کیا جائے گا۔
نصاب
عصری عُلوم شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اَخلاقی، معاشرتی، مسلکی، قومی و ملی اہداف و مقاصد ((objective کے پیشِ نظر متعدّد علوم و فنون کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
ہمارا ہدف امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تعلیمات کے مطابق گھر گھر میں علمِ دین کی شمع روشن کرنا ہے۔