جامعۃ المدینہ گلوبل ویب سائٹ میں خوش آمدید ملحق شدہ کنزالمدارس بورڈ انٹرنیشنل
تاریخ : 2025-02-27

شعبۂ امتحان

تعلیم کے مطلوبہ مقاصد کے حصول میں کامیابی کا تناسب کیا رہا یہ جاننے کے لئے صاف شفاف امتحانی نظام ضروری ہوتا ہے۔ طلبہ میں علمی پختگی، گِیرائی و گہرائی،  چستی، نظم و ضبط اور صالح افراد کی تیاری کے لئے بھی امتحان ناگزیر ہیں۔ شعبۂ امتحان دعوتِ اسلامی کے جامعات میں ہونے والے ششماہی و سالانہ امتحان کا نظام دیکھتا ہے۔

امتحانی فارم، پرچوں کی تیاری، نگرانِ امتحان کا تقرّر: طلبہ سے امتحانی فارم بھروانا، اساتذہ سے امتحانی پرچے تیار کرانا، کمپوزنگ، ری چیکنگ، پرنٹنگ کے بعد وقتِ متعین سے پہلے تمام جامعاتُ المدینہ تک ان کی ترسیل، نگرانِ امتحان کا جو دوسرے جامعہ سے ہوتے ہیں تقرر وغیرہ مختلف مراحل ہوتے ہیں۔

امتحانی مراکز کا قیام:امتحان کے بعد کاپی چیکنگ کیلئے امتحانی مراکز اور اساتذہ کا تقرر اور دیگر لوازمات کی فراہمی کرنی ہوتی ہے۔ سارے جامعات کے لئے ایک جیسے ہی پرچے بنتے ہیں اور کاپیاں بھی صرف امتحانی مراکز میں چیک ہوتی ہیں یہ امتحانی مراکز دس یا اس سے زائد جامعاتُ المدینہ پر بنائے جاتے ہیں جہاں متعلقہ جامعات کی کاپیاں پہنچادی جاتی ہیں۔

مفتش کا تقرر:امتحانی مراکز میں حسبِ ضرورت ایک یا چند اساتذہ مفتش ہوتے ہیں جو اساتذہ کی چیک کردہ کاپیوں کو ری چیک کرکے ضروری مشورہ دیتے ہیں۔ اس کے بعد رزلٹ کی تیاری اور نمایاں طلبہ و جامعات کی لسٹ بنائی جاتی ہے۔

ری چیکنگ:اگر کوئی طالبِ علم اپنے رزلٹ سے مطمئن نہیں ہوتا تو متعین فیس کے ساتھ درخواست دے کر کاپیاں دوبارہ چیک کروا سکتا ہے۔ اگر طالبِ علم کی غلطی نہیں ہوئی تو فیس واپس کر دی جاتی ہے۔

ضمنی امتحان: اس کے بعد ضمنی امتحان کا مرحلہ ہوتا ہے جس میں ایک یا دو لیکن تین سے کم مضامین میں ناکام ہونے والے طلبہ کو دوبارہ امتحان دینے کا موقع دیا جاتا ہے جس کا تقریباً سارا نظام سالانہ امتحان کی طرح ہوتا ہے۔

رزلٹ: ہر درجے میں طالبِ علم کو خوبصورت اور مضبوط پیپر پر چھپا ہوا رزلٹ کارڈ دیا جاتا ہے۔ اسی کی بنیاد پر آئندہ

امتحان کا فارم بھرا جاسکتا ہے۔

مُثَنّٰی: رزلٹ کارڈ، سند میں کسی کمی کی صورت میں طالبِ علم درخواست دے کر اسے دُرست کروا سکتا ہے اس کے علاوہ مختلف سرٹیفیکیٹ، تصدیق ناموں کا اجرا، دستارِ فضیلت، قانونی معاملات، رجسٹریشن وغیرہ کے کام پورے سال کسی نہ کسی شکل میں چلتے رہتے ہیں۔