شعبہ انتظامی امور
کامیاب درس و تدریس کے لئے سازگار تعلیمی ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک سازگار ماحول کے لئے عمارت کا
کردار بڑی خصوصیت کا حامل ہوتا ہے۔
طلبہ کو بہتر سے بہترین ماحول و ضروریات کی فراہمی کے لئے یہ شعبہ کچھ یوں کام کرتا ہے کہ نگرانِ کابینہ کی اجازت سے تین رکنی مجلس بنائی جاتی ہے جو نئی پُرانی عمارتوں کی تعمیر و مرمّت، اسٹور روم کے معاملات، مالِ وقف اور اَثاثہ جات کی حفاظت وغیرہ انتظامی امور دیکھتی ہے۔ ساتھ ہی بجلی، گیس، پانی وغیرہ کے بل، تنخواہوں اور جامعہ کی دیگر مالی ضرورتوں کو پور اکرتی ہے۔