جامعۃ المدینہ گلوبل ویب سائٹ میں خوش آمدید ملحق شدہ کنزالمدارس بورڈ انٹرنیشنل

درسِ نظامی: درس ِنظامی عالمِ دین بننے کا ایک اچّھا پلیٹ فارم ہے، اس کے ذریعے سے دین کے بنیادی عُلوم کا حُصول ممکن ہو جاتا ہے جبکہ اس کے ذریعے ہمیں بہترین ائمہ، خُطبا اور دینی قائدین بھی ملتے ہیں اور یہ حضرات معاشرے میں پھیلی بُرائیوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ اسلامی بھائیوں کے لئے درسِ نظامی کادورانیہ مختلف ممالک کے اعتبار سے چھ سے آٹھ سال کا ہے۔ اس میں مضبوط اور جامع نصاب کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے
معتبرعالمِ دین، مفسر،محدث، فقیہ، فلسفی اور ایک ممتاز مدرس ملاّ نظام الدین سہالوی رحمۃُ اللہِ علیہ جو 1677ء میں لکھنو کے نواحی علاقے، سہالی میں پیدا ہوئے۔ آپ کو اسلامی علوم و فنون میں مکمل مہارت حاصل تھی، انہوں نے درسیات کی بہترین کتب کو باہم مربوط اور منظم کر کے اس طرح مرتّب کیا، جس سے علومِ عربیہ و اسلامیہ کا ایک جامع اور ہمہ گیر نصاب ترتیب پایا، جو آج بھی تھوڑی بہت تبدیلیوں کے ساتھ دینی مدارس میں رائج ہے۔ان ہی کی نسبت سےیہ کورس ”درس نظامی“ کہلاتا ہے۔ یہ کورس بالخصوص تو جنوبی ایشیا کے مدارس میں درسِ نظامی کے نام سے معروف ہے البتہ دیگر بعض افریقی و یورپین ممالک میں بھی درس نظامی کورس کروایا جاتا ہے۔

درسِ نظامی میں شامل علوم وفنون

درسِ نظامی کے مروجہ نصاب میں 30 سے زائد علوم و فنون پڑھائے جاتے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں۔قرآن و علوم القرآن، حدیث و علوم الحدیث، فقہ و علوم الفقہ، سیرت و فضائل نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، اسلامی عقائد و نظریات، دعوت و ارشاد، تقابلِ ادیان (Interfaith)، تصوف، آدابِ معاشرت (Social Manners)، اخلاقیات (Manners)، فلسفہ (Philosophy)، تاریخِ اسلام، علم التعلیم (Education)، عربی گرائمر، عربی تکلم، عربی ادب، بلاغت (Eloquence)، منطق (Logic)، مناظرہ (Debate) اصول تحقیق وغیرہ جیسے علوم و فنون مختلف درجات (Grades)میں پڑھائے جاتے ہیں۔