کنز المدارس انٹرنیشنل بورڈ کے زیرِ اہتمام جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں منعقدہ میلاد اجتماع و ایوارڈز تقسیم تقریب 2026 میں جشنِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی مناسبت سے علمی و روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف تعلیمی و مہارتی مقابلہ جات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر مفتی محمد قاسم عطاری نے علمی و اصلاحی بیان فرمایا، جبکہ حاجی محمد عمران عطاری، نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ (دعوتِ اسلامی) نے سنتوں سے مزین خصوصی خطاب فرمایا۔
تقریب کے دوران کنزالمدارس بورڈ کے مختلف تعلیمی درجات، تخصصات اور علمی و ہنری مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوازا گیا۔ اسی طرح دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے نمایاں طلبہ کی اعلیٰ کارگردگی کو بھی سراہا گیا۔
اس پُروقار اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مختلف اراکین، علمائے کرام، تعلیمی رہنما، ماہرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تقریب کی ایک اہم خصوصیت کنزالمدارس بورڈ کے ان ہونہار طلبہ کی پذیرائی تھی جنہوں نے مختلف تعلیمی سطحوں، تخصصات اور مقابلہ جات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی قابلِ ذکراعلیٰ کارگردگی کو بھی اجاگر کیا گیا، جو علم، تربیت، کردار سازی اور تعلیمی excellence کے فروغ کے لیے ایجوکیشن کونسل کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔










