جامعۃ المدینہ گلوبل ویب سائٹ میں خوش آمدید ملحق شدہ کنزالمدارس بورڈ انٹرنیشنل

علمِ حدیث کی خوشبو سے معطر 8,278 نئے سفیر

علمِ حدیث کی خوشبو سے معطر 8,278 نئے سفیر!

معاشرے میں جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے اور نیکیوں کے فروغ کے لیے ایک باعمل عالمِ دین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

خوش نصیب ہیں وہ گھرانے جن کے چشم و چراغ اپنی زندگیوں کو دینِ متین کی خدمت اور احادیثِ مبارکہ کی ترویج و اشاعت کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔

الحمدللہ! تعلیمی سال 27-2026 میں جامعات المدینہ کے تحت دورۂ حدیث شریف (Islamic Scholar Programme) میں 8,278 طلباء و طالبات علمِ حدیث سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔ یہ ان ہزاروں خاندانوں کے لیے سعادت ہے جن کے بچے صحاحِ ستہ اور دیگر کتبِ احادیث کا براہِ راست درس حاصل کر کے معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان شاء اللّٰہ تعالی

کیا آپ بھی اپنے بچوں کو اس باعزت مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں؟ آج ہی اپنے قریبی جامعۃ المدینہ تشریف لائیں اور انہیں درسِ نظامی (Islamic Scholar Programme) میں داخلہ دلوائیں۔

اللہ پاک ان تمام طلبہ کو دین کی سچی خدمت کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔ آمین